Time 26 جون ، 2025
دنیا

ایران اسرائیل جنگ سے بچ کر روس پہنچنے والی خاتون کے بچے کو ایک شخص نے زمین پر دے مارا

ایران اسرائیل جنگ سے بچ کر روس پہنچنے والی خاتون کے بچے کو ایک شخص نے زمین پر دے مارا
اسکرین گریب

اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔

ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور سے زمین پر پٹخ دیا۔

واقعے کے بعد وہاں لوگ جمع ہوئے اور بچے کو فوری اسپتال روانہ کیا جب کہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی نے  ولادیمیر وٹکوف کو گرفتار کرلیا جس کی تمام تر ویڈیو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی۔

پولیس کا کہناہےکہ بچے کو سر کی ہڈی سمیت متعدد فریکچر آئے ہیں اور وہ کوما میں چلا گیا جس کا علاج جاری ہے جب کہ ملزم اس واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

مزید خبریں :