26 جون ، 2025
چین کے شہر بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے آ گئے۔
اجلاس میں بھارت کے اجیت ڈوول کو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے لاجواب کردیا اور عاصم ملک کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد اجیت ڈوول خاموش ہوگئے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس میں اجیت ڈوول نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات لگائے لیکن پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک نے اپنی مدلل اور زوردار تقریر میں اجیت ڈوول کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دےکر مسترد کردیا۔
انہوں نے اجلاس میں اجیت ڈوول کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا عادی ہو چکا ہے۔
عاصم ملک نے مزید کہا کہ بھارتی ریاست کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔