Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2025
دنیا

وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک
ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد اسکول میں بھگڈر مچ گئی/ فوٹو: غیر ملکی میڈیا  

بنگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک اسکول میں دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے  میں 29 طلبہ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق یہ واقعہ وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں پیش آیا جہاں ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر  پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے جب کہ کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے پہلی منزل سے چھلانگ بھی لگائی۔

 وسطی افریقی جمہوریہ کی وزارت تعلیم کے مطابق حادثےکے وقت 6 مختلف اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ  بنگوئی کے ہائی اسکول میں واقع امتحانی مرکز میں امتحان دے رہے تھے۔ 

وزارت تعلیم کےمطابق امتحان دینے والوں کی عمریں تقریباً 18-22 سال کے درمیان تھیں۔