Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2025
کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج  فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 3290 ڈالر فی اونس ہے۔