Advertisement

کھیل
time icon 24 فروری ، 2018

پہلی وکٹ لینے کے بعد اعتماد بحال ہوا، نوجوان لیگ اسپنر ابتسام شیخ

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تین وکٹیں لینے والے نوجوان لیگ اسپنر ابتسام شیخ نے کہا ہے کہ پہلی وکٹ لینے کے بعد اعتماد بحال ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی میچ کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مشکل کیچ لیتے ہوئے وہ تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار تھے تاہم کیچ لینے کے بعد ان کا اعتماد بحال ہوگیا۔

19 سالہ ابتسام کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ان کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بال کریں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھ جائے۔

انہوں نے پی ایس ایل کے اپنے اب تک کے تجربے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ انہیں بہت سپورٹ کررہی ہے اور نیچے گرنے نہیں دے رہی۔


ابتسام نے کہا کہ لیگ اسپن انہوں نے پہلے اپنے استاد سے سیکھی جس کے بعد مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق نے اسے مزید نکھارا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیسرے نمبر پر بھی بیٹنگ کرچکے ہیں۔

ابتسام ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے تاہم اپنے دوسرے ہی ٹو ٹوئنٹی میں تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے شاداب خان، سمیت پٹیل اور انڈرے رسل کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

@geonews_sport