18 فروری ، 2019
دبئی: لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق قلندرز انتظامیہ نے بھی کردی۔
محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کے پانچویں اور لاہور قلندرز کے دوسرے میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔
لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے مطابق محمد حفیظ کو انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کے لیے سرجری درکار ہے اور انہیں مکمل طور پر بحال ہونے کے لیے 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کیا جارہا ہے اور ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
ثمین رانا نے کہا کہ کپتان محمد حفیظ کے ٹیم سے آؤٹ ہونے پر افسوس ہے، ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز نے پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے، دیگر میچز میں بھی ڈویلیئرز کا ہی کپتان برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |