Advertisement

کھیل
time icon 07 مارچ ، 2019

قذافی اسٹیڈیم کا ٹکٹ لینے والے شائقین کو رقم کی واپسی 18 مارچ کے بعد سے ہوگی

نجی کورئیر کمپنی کی برانچز سے ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین کو وہیں ادائیگی ہوگی اورآئن لائن ٹکٹ لینے والوں کو واپس اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول تین میچز کی کراچی منتقلی کے بعد ایسے شائقین جو ٹکٹ حاصل کرچکے تھے انہیں رقم 18 مارچ کے بعد واپس کی جائے گی۔

ایسے شائقین جنہوں نے نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے قذافی اسٹیڈیم کے میچز کی ٹکٹس حاصل کیں انہیں مقرر کردہ اسی کمپنی کی برانچز سے 18 مارچ کے بعد رقم واپس کی جائے گی۔

ٹکٹ لینے والے شائقین کو نجی کورئیر کمپنی کی برانچ میں جا کر میچ کا ٹکٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد کمپنی کا عملہ بغیر کسی کٹوتی کے پیسے واپس کرے گا۔

ایسے شائقین کرکٹ جنہوں نے آن لائن ٹکٹ بُک کرائے اور اس کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ یا موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے کی تو انہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ان کے اکاؤنٹ میں واپس پیسے منتقل کردیے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔

پہلے شیڈول کے مطابق تین میچز لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم بعدازاں شیڈول میں تبدیلی کی گئی جس کے مطابق تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

@geonews_sport