07 مارچ ، 2019
ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ماضی کی تلخ یادوں کو فراموش کرکےاب بھی پرامید ہیں کہ انہیں دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ ملے گی۔
فخر زمان،امام الحق ،شان مسعود،محمد حفیظ،کی موجودگی میں ٹیم میں واپسی کی امید کرنے والے احمد شہزاد کہتے ہیں کہ وہ دائیں بائیں کی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتے اور کرکٹ،عام زندگی،ڈسپلن اور فٹنس میں بہتری لارہے ہیں ۔
احمد شہزاد اکتوبر2017کے بعد سے پاکستان کے لئے کوئی انٹر نیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہوئے اور پھر ممنوع ادویات استعمال کرنے کی وجہ انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد کے خلاف جارحانہ73رنز بنا نے والے احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں ، انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور پورا یقین ہےکہ کارکردگی دکھاکر ٹیم میں واپس آئیں گے۔
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد نے کہا کہ انہوں نے کم عمری سے کرکٹ میں عروج وزوال دیکھے ،انسان کو ان حالات سے خود ہی نکلنا ہوتا ہے،زندگی میں تلخیاں اور مشکل وقت آتا ہے آپ ان حالات کا کس طرح مقابلہ کرتے ہیں یہی سوچنے والی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی مجھے بتایا کہ کسی پرانی بات کر افسوس کرنے کے بجائےمحنت کریں اس کا صلا ضرور ملے گا اور اپنے لائف اسٹائل بھی توجہ دیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ پانچ ماہ معطلی کے وقت فیملی نے بہت سپورٹ کیا اور اس دوران میں نے اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور فٹنس پر کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب کرکٹ اور زندگی میں بھی تبدیل انسان نظر آئیں گے ۔
احمد شہزاد نے کہا کہ میں اپنے آپ کو منوانا چاہتا ہوں،سر ویوین رچرڈز جیسے عظیم بیٹسمین ہمارے ساتھ ہیں وہ بھی مجھے اعتماد میں دلاتے ہیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ جب آپ پر مشکل وقت آتا ہے آپ چیزوں کو اچھے طریقے سے سمجھے سکتے ہیں،الزام تراشی میں آپ اپنے آپ کو بہتر نہیں کرسکتے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |