Advertisement

کھیل
time icon 30 اکتوبر ، 2019

پی ایس ایل فائیو میں پہلی پِک کس کی ہو گی؟ منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

‏پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ڈرافٹ کی پہلی پک کے لیے روایتی مگر منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

‏پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کی پہلی پک ہوا کرتی تھی لیکن گزشتہ سیزن میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کے ڈرافٹ کی تقریب منفرد انداز میں گریٹر اقبال پارک یا قذافی اسٹیڈیم میں ہو گی۔

پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے لیے اسٹریٹ کرکٹ کی طرح پگم پگائی یا زمین پر نمبر لکھ کر بیٹ سے باریاں نکالنے والا طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل ذرائع کے مطابق ڈرافٹ میں پہلی پِک کس کی ہو گی اس کا فیصلہ تین نومبر کو ہو گا جب کہ باقی 17 پکس ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہوں گی۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرکٹ کا انداز اپنانے کا مقصد پی ایس ایل کو روایت کے ساتھ جوڑنا ہے۔

Advertisement

@geonews_sport