Advertisement

کھیل
time icon 20 فروری ، 2021

پی ایس ایل: شائقین کوئٹہ اور کراچی کا سنسنی خیز افتتاحی مقابلہ دیکھنے کیلیے بے قرار

شائقین کرکٹ کا انتظار اب ختم ہوا کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا افتتاح صرف چند ہی گھنٹوں کی دوری پر ہے۔

کرکٹ کے دیوانے آج سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

پی ایس ایل 6 کی جگمگاتی ٹرافی کے لیے 6 ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ میچز کے لیے  ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایونٹ کا پہلا میچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے ہو گا۔

Advertisement

@geonews_sport