Advertisement

کھیل
time icon 01 مارچ ، 2021

کورونا سے متاثر ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی تصدیق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کی گئی ہے— فوٹو: فائل

کورونا سے متاثر ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا نام سامنے آگیا۔

آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی تصدیق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کےدرمیان ہونے والا میچ  تاخیر کا شکار ہوگیا کیوں کہ اسلام آباد کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 7 بجے شروع ہونا تھا جو اب رات 9 بجے ہوگا۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement