Advertisement

کھیل
time icon 04 مارچ ، 2021

پی ایس ایل: بڑھتے کورونا کیسز کے باعث وسیم اکرم کا لیگ چھوڑنے پر غور

فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کنگز کے مینٹور اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے لیگ چھوڑنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔


وسیم اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ذیابطیس کی وجہ سے خطرہ ہو سکتا ہے لہذا رسک نہ لیں۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ وسیم اکرم آج شام تک ٹیم ہوٹل چھوڑنے کا اعلان کر دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کراچی میں جاری ہے اور چند روز قبل پہلے دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے باعث میچ کو ایک روز آگے شیڈول کر دیا گیا تھا جب کہ آج مزید تین کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

@geonews_sport