Advertisement

کھیل
time icon 27 مئی ، 2021

پی ایس ایل 6،بھارتی اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی لینڈنگ کی اجازت مل گئی

فوٹو: فائل

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کا تنازع حل ہوگیا ہے اور  بھارت اور جنوبی افریقا کے براڈ کاسٹرز کو ابوظبی لینڈنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مداخلت پر اماراتی حکام نے لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے پی ایس ایل کو بچانے کے لیے اماراتی حکام سے بات چیت کی اور اجازت حاصل کی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹس جلد پرواز کریں گی، تمام افراد کو ویزے ملتے ہی چارٹرڈ فلائٹس کوحتمی شکل دی جائے گی۔

جنوبی افریقا سے آنے والی پرواز میں  بھارتی اور جنوبی افریقی شہری شامل ہیں جو کہ پی ایس ایل میں براڈ کاسٹ کے معاملات دیکھیں گے، اسی فلائٹ میں پی ایس ایل کھیلنے والے جنوبی افریقا کےکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں باقی رہ جانے والے تمام افراد کو ویزے ملتے ہی یہاں سے چارٹرڈ فلائیٹ کو حتمی شکل دی جائے گی اور ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے دو روز میں کردیا جائےگا۔

Advertisement

@geonews_sport