Advertisement

کھیل
time icon 29 مئی ، 2021

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقی کھلاڑی ابوظبی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لینے والے جنوبی افریقا کے کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے ابوظبی پہنچ گئے۔

ابوظبی پہنچنے والوں میں پاکستانی کرکٹر محمد نواز بھی شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے فاف ڈپلوسی،ڈیوڈ ملر،کیمرون ڈیلپورٹ، رائیلی روسو اور ہرشل گبز  بھی پہنچے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہوئے ہیں جبکہ براڈکاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مسافر بھی یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 8 براڈکاسٹرز بھی یو اے ای پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport