Advertisement

کھیل
time icon 31 مئی ، 2021

پی ایس ایل: قومی کرکٹرز قرنطینہ میں اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں؟

اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچج کا آغاز اگلے ماہ سے ابوظبی میں ہونے جارہا ہے جس کے کیلئے شائقین کرکٹ سمیت کھلاڑی بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

کووڈ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ابوظبی پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں جو یقیناً ایک مشکل وقت ہوتا ہے۔ ہر وقت اکیلے رہنا کسی بھی انسان کیلئے بوریت اور پھر ذہن پر منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

تاہم ہمارے کھلاڑی بوریت کو دور بھگانے اور ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے خوب محنت کررہے ہیں۔

پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو کہ ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ ہے جس میں امام سمیت وہاب ریاض، عماد وسیم، بابر اعظم اور شعیب ملک موجود ہیں۔

امام الحق نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک دوسرے سے نزدیک ہونے کے باوجود ہم بہت دور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے کچھ تو ایک ہی فلور پر موجود ہیں لیکن ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کررہے، ہم خود کو ویڈیو کالز سے انٹرٹین کررہے ہیں تاکہ آپ کو آنے والے کچھ دنوں میں گراؤنڈ میں انٹرٹینمنٹ فراہم کرسکیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورک آؤٹ کررہے ہیں۔ 

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement