Advertisement

کھیل
time icon 19 جون ، 2021

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

فوٹو: پی ایس ایل/ٹوئٹر
فوٹو: پی ایس ایل/ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کو  80 رنز سے شکست دیدی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  جس پرملتان سلطانز نے  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔

ملتان کے صہیب مقصود 60 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ رائیلی روسو 29 اور کپتان محمد رضوان نے 15 رنز بنائے، جانسن چارلس 10، خوشدل شاہ 6 اور عمران طاہر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،سہیل تنویر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قلندرز کی جانب سے  شاہین آفریدی نے 3، فالکنر نے 2 اورحارث رؤف ، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.1 اوورز میں 5 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنرز 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شاہنواز دھانی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی


Advertisement

@geonews_sport