26 جنوری ، 2022
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے افغانستان کے راشد خان اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے۔
راشد خان اور رحمان اللہ افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
دونوں کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے اور راشد خان لاہور قلندرز اور رحمان اللہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
دونوں پلیئرز تین روزہ آئیسولیشن اور کورونا کے 2 منفی ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |