Advertisement

کھیل
time icon 07 فروری ، 2022

لاہور میں اچھا کراؤڈ آئے گا اب تو 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی اجازت مل گئی، رمیز

یہ کرکٹ میلہ بچوں کیلئے ہی سجاتے ہیں، انہیں اجازت ملنے پر بہت خوشی ہوئی، چیئرمین پی سی بی— فوٹو: فائل
یہ کرکٹ میلہ بچوں کیلئے ہی سجاتے ہیں، انہیں اجازت ملنے پر بہت خوشی ہوئی، چیئرمین پی سی بی— فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز  راجا کاکہنا ہے کہ کرکٹ فینز کیلئے بڑا پروگرام بنایا تھا لیکن کورونا پابندیوں کےسبب ممکن نہ ہوسکا، لاہور میں اچھا کراؤڈ آئے گا اب تو 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی اجازت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ میلہ بچوں کیلئے ہی سجاتے ہیں، انہیں اجازت ملنے پر بہت خوشی ہوئی،  پی ایس ایل میں لاہور کے میچز بھی زبردست ہوں گے، لوگوں سے کہوں گا زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم آئیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پچز اچھی نہیں ہوں گی تو کرکٹ کا معیار بھی اچھا ممکن نہیں ہوگا،آج میں نے خود پچز کی تیاری کو  مانیٹر کیا ہے،میں ہر موقع پر کوشش کروں گا کہ اچھی پچز بنیں، اچھی پچز سے ہی ہم عظیم ٹیم بن سکتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم پاکستان آئے گی اور سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، امید کرتا ہوں وہ ہمیں پوری طرح ٹیسٹ کریں گے کہ ہم اور وہ کتنے پانی میں ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport