Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

کراچی کنگز کی بری کارکردگی، کرس گیل نے کیا ٹوئٹ کیا؟

کراچی کنگز کی ٹیم نے مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد نویں میچ میں کامیابی حاصل کی ہے— فوٹو: فائل
کراچی کنگز کی ٹیم نے مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد نویں میچ میں کامیابی حاصل کی ہے— فوٹو: فائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی بری کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے بھی ٹوئٹ کردی۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی ٹیم نے مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد نویں میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کنگز کی پرفارمنس پر کرس گیل نے بھی ٹوئٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں اگلے سیزن کیلئے کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ ہوں گا اور اس پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل یا کراچی کنگز کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ بھی واضح نہیں کہ کرس گیل سے انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے یا صرف ازراہ مذاق یہ ٹوئٹ کی ہے۔

دوسری جانب کرس گیل کی ٹوئٹ پر ان کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport