Advertisement

کھیل
time icon 20 فروری ، 2022
,

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی— فوٹو: فائل
کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

پی ایس ایل 7 میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کیخلاف میچ جیتنے کے بعد اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے میچ پر نظریں جمائے بیٹھی تھی۔

کوئٹہ کو کوالیفائی کرانے کیلئے ضروری تھا کہ یہ ملتان سلطانز، اسلام آباد کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کا ہدف 3.5 اوورز میں مکمل کرے مگر ملتان یہ نہ کرسکا اور یوں کوئٹہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم بطور پہلی پوزیشن کی ٹیم کنفرم ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیم کا فیصلہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان پیر کی رات ہونے والے آخری لیگ میچ کے بعد ہوگا۔

ابتدائی دو پوزیشنز کی ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گے جس کی فاتح براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ شکست پانے والی ٹیم پہلا ایلیمینیٹر کھیلنے والی تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ دوسرے ایلیمینیٹر میں مقابلہ کرے گی جس کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی۔

Advertisement

@geonews_sport