Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2022

قلندرز یا سلطان، PSL7 کا چیمپئن کون ہو گا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کنگ کون بنے گا؟ فیصلہ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے فائنل میں ہو جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جبکہ فائنل شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں نے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

 ادھر کرکٹ دیوانے پر جوش ہیں، لاہوری ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم کا ہاؤس فل ایکشن انجوائے کرنے کو تیار ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport