Advertisement

کھیل
time icon 03 مارچ ، 2022

شاہین کو کس چیز کا بے تابی سے انتظار ہے؟

ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے ایک پریکٹس سیشن کے دوران اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں/ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے ایک پریکٹس سیشن کے دوران اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں/ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ٹائٹل حاصل کرلینے والے لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر  شاہین آفریدی آسٹریلیا سے مقابلے کے منتظر  ہیں۔

ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے ایک پریکٹس سیشن کے دوران اپنی کچھ  تصاویر شیئر کیں۔

شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ انہوں  نے قومی ذمہ داری پھر سے سنبھال لی ہے۔

قومی کرکٹر  نے اپنی بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تاریخی ٹیسٹ کے آغاز کا انتظار نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ  شاہین شاہ آفریدی نے   پی ایس ایل سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Advertisement

@geonews_sport