21 فروری ، 2023
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے ملتان کی تعریف اردو میں کی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پریزنٹر ایرن ہالینڈ پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے پاکستان آئی ہوئیں ہیں ایسے میں ان کی مختلف ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
ایرن ہالینڈ نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں اردو بولتے ہوئے ملتان کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کی جانب سے ایرن سے پوچھا گیا کہ آپ نے ملتان کیلئے اردو میں کون سے الفاظ سیکھے ؟جس کے جواب میں ایرن کا کہنا تھا کہ 'ملتان مجھے بہت سوہنا لگدا ہے'۔
حال ہی میں ایرن نے اپنی ایک ویڈیو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پہلی بار ملتان آنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |