Advertisement

کھیل
time icon 24 فروری ، 2023

پی ایس ایل میچز کی پنجاب سے منتقلی کا معاملہ، پی سی بی نے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دیدیا

پنجاب حکومت نے 45 کروڑ کے اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لیا تو پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل ہوں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
پنجاب حکومت نے 45 کروڑ کے اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لیا تو پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل ہوں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی پنجاب سے منتقلی کا معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دینے کا فیصلہ دو مختلف اجلاسوں میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 45 کروڑ روپے کے اخراجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، معاملے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوئی، اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں، نیا شیڈول بھی فرنچائزز کے ساتھ ڈسکس کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج شام پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے، کل تک اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ واپس نہ لیا گیا تو میچز کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں نیوزی لینڈ سیریز کے میچز بھی پنجاب میں نہیں ہوں گے۔

Advertisement

@geonews_sport