28 فروری ، 2023
سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو میں کہا کہ بابر ایک اچھا پلیئر ہے لیکن بطور میچ فنشر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے 26 فروری کو پشاور اور لاہور کے درمیان ہونے والے میچ سے متعلق گفتگو کی۔
سابق کپتان نے بابر کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہ ’ اس میں یہ خاصیت ہے کہ بابر وکٹ پر کھڑے رہ کر دوسرے کھلاڑیوں کو کھلا سکتا ہے کیوں کہ بابر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کا نمبر ون پلیئر ہے، اس ملک کی پہچان ہے لیکن ایک چیز بابر کےڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے کہ بابر میچ فنشر بن کر میچ کو ختم کرے‘۔
شاہد آفریدی کے بیان پر بابر کے دوست اور پاکستانی پلیئر امام الحق نے بھی اپنا مؤقف بتایا کہ بابر کا دوست ہوں لہٰذا ہماری ڈسکشن میں بھی یہ چیز آتی ہے اور بابر بھی اس چیز کو تسلیم کرتا ہے کہ جس طرح وہ اتنی کرکٹ کھیل چکا ہے تو وہ میچ کو ختم بھی کرکے جائے۔
امام الحق نے کہا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتا ہے مجھ میں یہ چیز آنی چاہیے کہ میچ کو درمیان میں چھوڑ کر جانے کے بجائے میچ فنش کروں جس کے لیے بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ففٹی ہوتے ہی اپنی مرضی سے ایسا کھیلے کہ بولر بھی اس کا سامنا کرنے سے ڈرے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |