04 مارچ ، 2023
پاکستان سپر لیگ میں اب تک 8 میچز میں سے 6 میں شکست کے بعد کراچی کنگز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کیسے کوالیفائی کر سکتی ہے؟
گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، یہ کنگز کی ایونٹ میں 6 چھٹی ہار تھی۔
خیال کیا جارہا ہے کہ اب تک 8 میچز میں سے 6 میں شکست کے بعد کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا لیکن ایسا نہیں ہے۔
6 میچز میں شکست کے باوجود بھی کراچی کنگز پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچ سکتی ہے، مگر کیسے؟
پاکستان سپر لیگ 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو لاہور قلندرز 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز 6 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد بھی 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، پشاور زلمی کا 6 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔
کراچی کنگز 8 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز میں سے ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ہر ٹیم کو 10 میچز کھیلنے ہیں ،پھر 6 ٹیموں میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
کراچی کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے سب سے پہلے اپنے آخری 2میچز لازمی جیتنے ہیں، جو کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ۔دونوں میچز میں کامیابی کے ساتھ کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مرحلے کا اختتام کرے۔
اس کے علاوہ کراچی کنگز کے پلے آف میں پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو اپنے تمام باقی4 میچز میں شکست ہو،کم از کم ایک دوسرے سے 12مارچ کو ہونے والے میچ سے پہلے تینوں میچز ہاریں۔
زلمی نے 7 مارچ کو لاہور قلندرز، 8 مارچ کو کوئٹہ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ اسلام آباد نے 5 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،7 مارچ کو ملتان اور 9 مارچ کو قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے۔
12 مارچ کو زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں ٹکرائیں گی۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے آنے والے میچز میں درج ذیل نتائج چاہے گی۔
میچ 20: لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دےاور پھر پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 12، ملتان سلطانز8، اسلام آباد یونائیٹڈ8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2)۔
میچ 21: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 12، ملتان سلطانز8، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4)۔
میچ 22: کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہو گا( لاہور قلندرز 12، ملتان سلطانز 8، اسلام آباد یونائیٹڈ8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4)۔
میچ 23: لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 14، ملتان سلطانز 8، اسلام آباد یونائیٹڈ8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز6 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4)۔
میچ 24: ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا ( لاہور قلندرز 14، ملتان سلطانز 10، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4)۔
میچ 25: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو ہرا دے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 14، ملتان سلطانز 10، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، پشاور زلمی 6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6)۔
میچ 26: لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 16، ملتان سلطانز 10، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، پشاور زلمی 6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6)۔
میچ 27: ملتان سلطانز پشاور زلمی کو ہرا دے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 16، ملتان سلطانز 12، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6)۔
میچ 28: ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی حاصل کرے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 16، ملتان سلطانز 14، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، پشاور زلمی6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6)۔
میچ 29: اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو ہرادے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا( لاہور قلندرز 16، ملتان سلطانز 14، اسلام آباد یونائیٹڈ 10، پشاور زلمی 6، کراچی کنگز 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6)۔
میچ 30: کراچی کنگز لاہور قلندرز کو ہرائے، تو پوائنٹس ٹیبل یوں ہوگا ( لاہور قلندرز 16، ملتان سلطانز 14، اسلام آباد یونائیٹڈ 10، پشاور زلمی6، کراچی کنگز 8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6)۔
دلچسپ صورتحال جب ہوگی اگر 28ویں میچ میں کوئٹہ ملتان سلطانز، 29 میں پشاور اسلام آباد اور 30 ویں میچ میں کراچی لاہور قلندرز کو شکست دے دے اور باقی میچز کا نتیجہ کراچی کنگز کی مرضی کے مطابق ہو تو پھر، کراچی کنگز، پشاور زلمی ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے اور کہانی نیٹ رن ریٹ پر جائے گی۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |