Advertisement

کھیل
time icon 07 مارچ ، 2023

اس سال شاہین آفریدی قلندرزکو ایک اور ٹرافی جتوائیں گے: سیم بلنگز

یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے: لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز کی گفتگو/فوٹوجیو نیوز
 یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے: لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز کی گفتگو/فوٹوجیو نیوز 

اسلام آباد:لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز نے  کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں  اس بار بھی قلندرز کے  پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے  کیلئے امید ظاہر کردی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل  ) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز  نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں نے بہت متاثر کیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو بطور بولر اور کپتان بہت کچھ دیکھنا ہوتا ہے لیکن شاہین آفریدی بڑے تحمل سے ہر چیز کو ہینڈل کرتے ہیں، امید ہے اس سال شاہین آفریدی قلندرز کو ایک اور ٹرافی جتوائیں گے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز  کا کہنا تھا کہ  کوئی ذاتی ہدف نہیں،  لاہور قلندرز کو ٹرافی جتوانا میرا عزم ہے، ٹیم کا جیتنا اہم ہے، اس کیلئے جو ہوسکا کروں گا۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بارکھیل کرانجوائے کررہا ہوں،  یہاں کے گراؤنڈ اچھے ہیں، وکٹیں بیٹنگ کیلئے آسان ہیں، یو اے ای میں پی ایس ایل کی کنڈیشنز مختلف تھیں، یہاں مختلف ہیں، یو اے ای میں گیند کو زیادہ قوت سے ہٹ کرنا پڑتا تھا، یہاں آسان ہے۔

سیم بلنگز نے کہا کہ لاہور میں تمام میچز میں ہاوس فل تھا جو ناقابل یقین رہا، یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے  کہ پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے، امید ہے میں اپنی کارکردگی سے فینز کو مطمئن کرپایا ہوں، پی ایس ایل سمیت ہر لیگ کی اپنی خوبیاں ہیں،  یہاں کافی بولرز اچھی رفتار سے گیند کراتے ہیں جو دیگر جگہوں پرعام نہیں، پی ایس ایل کوالٹی اور تفریح دونوں اعتبار سے ٹاپ کی لیگ ہے۔

انگلش کھلاڑی نے مزید کہا کہ ٹیم کا ماحول زبردست ہے، ڈریسنگ روم کلچر کو انجوائے کررہا ہوں،حارث، شاہین، راشد، زمان کی موجودگی قلندرزکا بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے، اچھی بات ہے کہ میں ان کی ٹیم میں ہوں، مخالف ٹیم میں نہیں۔

Advertisement

@geonews_sport