Advertisement

کھیل
time icon 08 مارچ ، 2023

لاہور قلندرز کو کیا چیز کامیاب ٹیم بناتی ہے؟ راشد خان نے بتا دیا

لاہور قلندرز کے وہ شروع کے تین چار سال یاد ہیں جو بہت مشکل سال تھے: اسپنر لاہور قلندرز۔ فوٹو فائل
لاہور قلندرز کے وہ شروع کے تین چار سال یاد ہیں جو بہت مشکل سال تھے: اسپنر لاہور قلندرز۔ فوٹو فائل 

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔

راشد خان نے لاہور قلندرز کی ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز میں ہم ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں، اچھا دن ہو یا برا دن، سب ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، یہی چیز ہمیں ایک کامیاب ٹیم بناتی ہے۔

ان کا کہنا تھا مجھے لاہور قلندرز کے وہ شروع کے تین چار سال یاد ہیں جو بہت مشکل سال تھے، میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کا خواہشمند رہا ہوں، جب مجھے لاہور قلندرز نے منتخب کیا تو میرے بھائی نے کہا کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم تبدیل ہو گی۔

لاہور قلندرز کے اسپنر کا کہنا تھا ہم ایک پرفیکٹ ٹیم نہیں ہیں لیکن ہم ہر روز بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ثمین رانا، عاقب جاوید اور کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹیم کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔ 

Advertisement

@geonews_sport