Advertisement

کھیل
time icon 08 مارچ ، 2023

بابر اعظم اور صائم ایوب نے پی ایس ایل کی دوسری سب سے بڑی شراکت بنادی

کوئٹہ کے خلاف میچ میں صائم اور بابر کے درمیان 162 رنز کی شراکت بنی— فوٹو: پی ایس ایل
کوئٹہ کے خلاف میچ میں صائم اور بابر کے درمیان 162 رنز کی شراکت بنی— فوٹو: پی ایس ایل

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دوسری سب سے بڑی شراکت بنادی۔

کوئٹہ کے خلاف میچ میں صائم اور بابر کے درمیان 162 رنز کی شراکت بنی۔ اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے176 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

بابر اور شرجیل نے 2021 میں کنگز کی جانب سے اسلام آباد کے خلاف ریکارڈ بنایا تھا۔

بابر اعظم پی ایس ایل کی ٹاپ تین شراکتوں میں حصہ دار ہیں۔ انہوں نے شرجیل کے ساتھ 176، صائم کے ساتھ 162 اور لیونگسٹون کے ساتھ 157 رنز کی شراکت بنائی۔

Advertisement

@geonews_sport