Advertisement

کھیل
time icon 08 مارچ ، 2023

شاندار سنچری، بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔
بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری اسکور کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی آٹھویں سنچری بنائی۔

ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور مائیکل کلنگر نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8، 8 سنچریاں بنائی ہیں۔

سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریاں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی ہیں، کرس گیل نے کیرئیر میں 22 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں اسکور کی ہیں۔

بابر  اعظم نے 26 نصف سنچریوں کے بعد سنچری اسکور کی، یہ بابر اعظم کی پی ایس ایل کی بھی پہلی سنچری ہے، بابر اعظم نے کوئٹہ کے خلاف 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

@geonews_sport