Advertisement

کھیل
time icon 10 مارچ ، 2023

ویمنز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپر وومن کو 41 رنز سے ہرادیا، سیریز برابر

فاتح ٹیم کی ڈینی وائٹ کے 97 رنزٹیم کے کام آگئے جبکہ سپر وومن کی لورین ونفیلڈ ہل کے 80 رنز رائیگاں گئے— فوٹو: پی سی بی
فاتح ٹیم کی ڈینی وائٹ کے 97 رنزٹیم کے کام آگئے جبکہ سپر وومن کی لورین ونفیلڈ ہل کے 80 رنز رائیگاں گئے— فوٹو: پی سی بی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے موقع پر کھیلے جانے والے دوسرے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپر وومن کو 41 رنزسے ہراکر تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔

فاتح ٹیم کی ڈینی وائٹ کے 97 رنزٹیم کے کام آگئے جبکہ سپر وومن کی لورین ونفیلڈ ہل کے 80 رنز رائیگاں گئے۔

205 رنزکے تعاقب میں سپر وومن 9 وکٹ پر 163رنزبناسکی۔ سپر وومن کی لورین ونفیلڈ ہل کے 80 رنز رائیگاں گئے، ارم جاوید 28 ، چماری اتھاپتھو 17 اور منیبہ علی نے 11رنزبنائے۔

ایمازونز کی انعم امین نے17 رنز دےکر چار وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا دو ، ڈینی وائٹ اور غلام فاطمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایمازونز نے پہلے بیٹنگ میں مقررہ اوورز میں تین وکٹ پر 204 رنز بنائے تھے۔ ڈینی وائٹ 97 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایمازونز  اور  سپر  وومن کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ ویمنز لیگ کا تیسرا اور آخری میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport