10 مارچ ، 2023
ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر انور علی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری مہنگی ترین بولنگ کرائی۔
انور علی نے پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، انہیں مخالف ٹیم کے بیٹرز کی جانب سے 4 چھکے اور 7 چوکے رسید کیے گئے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین بولنگ کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔
شاہد آفریدی نے 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 67 رنز دیے تھے جبکہ اسلام آباد کے ظفر گوہر نے 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی نے ملطانز سلطانز کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |