Advertisement

کھیل
time icon 10 مارچ ، 2023

رائیلی روسو نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری جڑ دی

جنوبی افریقی کرکٹر نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی— فوٹو: پی ایس ایل
جنوبی افریقی کرکٹر نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی— فوٹو: پی ایس ایل

ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

ملتان سلطانز کے روسو نے پشاور کیخلاف 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ رائیلی روسو نے تیز ترین سنچری کیلئے اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

اسی میچ میں روسو نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے پشاور کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل کامران اکمل،  آصف علی اور حضرت اللہ ززائی نے بھی17 گیندوں پر ففٹیاں کرچکے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport