11 مارچ ، 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگے۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔
پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین بولر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیے تھے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |