11 مارچ ، 2023
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28 ویں میچ میں کئی ریکارڈز بن گئے۔
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 28 واں میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ملتان نے 9 رنز سے فتح حاصل کی۔
اس میچ میں کئی ریکارڈز بنے، ملتان کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنائی جبکہ کوئٹہ کے قیس احمد77 رنز دے کر پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے بولر بنے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنے، ملتان سلطانز نے 262 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 253 رنز بنائے، میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے جو نیا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ ہے۔
کوئٹہ اور ملتان کے میچ میں باؤونڈریز کا بھی نیا ریکارڈ بن گیا اور میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 78 باؤنڈریز لگائیں۔
33 چھکوں اور 45 چوکوں کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بنا۔ اس سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں 75 باؤنڈریز کا ریکارڈ بنا تھا۔
میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک میچ میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں۔
اس سے قبل جمیکا تھلاواز اور ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز نے باؤنڈریز سے 362 رنز بنائے تھے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |