12 مارچ ، 2023
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ہمیشہ بولرز کی وجہ سے مشہور رہی ہے لیکن آٹھویں سیزن میں مجھے لگتا ہے کہ بولرز کا کامبی نیشن نہیں بن سکا، بیٹرز کو فائدہ ہو رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی پر زیادہ فوکس اسٹرائیک ریٹ پر کرنا پڑتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اسٹرائیک کو تبدیل کرتے رہیں، میری ساری توجہ پی ایس ایل کے باقی میچز پر ہے کہ ہم ان میں اچھا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پاکستانی بیٹرز نے اچھا کھیلا ہے لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں نے تھوڑا مزیداچھا کھیلا جو زیادہ نظر آرہا ہے، بحثیت کھلاڑی ہماری بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں اور بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |