Advertisement

کھیل
time icon 12 مارچ ، 2023

شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھی کھلاڑی بھی معترف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کیسے کپتان ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ساتھی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

شاہین آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی قدرتی کپتان ہیں وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں سے بہترین کیسے لینا ہے۔

ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی تکنیکی طور بہت مضبوط ہیں فیلڈ میں بروقت فیصلے کرتے ہیں، وہ کھلاڑیوں کو میدان میں پر سکون رکھتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے شاہین آفریدی کی قیادت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں وہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو سالوں میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں، شاہین آفریدی نے جس طرح کھلاڑیوں کو سنبھالا ہوا ہے وہ بہت اہم ہے۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ سفر اچھا رہا ہے مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

Advertisement

@geonews_sport