Advertisement

کھیل
time icon 13 مارچ ، 2023

ویڈیو: جمی نیشم سمیت سیمی اور دیگر غیر ملکی کھلاڑی دم پُخت کے دیوانے ہوگئے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دم پخت پسند آ گیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹیم کے اعزاز میں روایتی عشائیہ دیا جس میں پشاور زلمی ٹیم کی دم پخت، کباب اور کابلی پلاؤ سے تواضع کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ویڈیو شیئر کی جسے کیوی کھلاڑی جمی نیشم نے بھی شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، غیر ملکی کھلاڑی جمی نیشم اور ٹام کوہلر کیڈمور دم پخت کھا رہے ہیں۔

جمی نیشم نے جاوید آفریدی کے ٹوئٹ کو  شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت مزیدار ہے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے کوالیفائر مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، ایونٹ میں 16 مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

Advertisement

@geonews_sport