Advertisement

کھیل
time icon 14 مارچ ، 2023

فخر زمان کو ٹیچر میتھس کی کلاس سے باہر کیوں نکال دیتی تھیں؟

قلندرز کی ٹیم کی ایک تصویر پر ایک صارف نے کافی غور کرتے ہوئے فخر سے سوال کیا کہ فخر بھائی آپ نے ٹائی کیوں نہیں لگائی ؟—فوٹو: انسٹاگرام/فخر زمان
قلندرز کی ٹیم کی ایک تصویر پر ایک صارف نے کافی غور کرتے ہوئے فخر سے سوال کیا کہ فخر بھائی آپ نے ٹائی کیوں نہیں لگائی ؟—فوٹو: انسٹاگرام/فخر زمان

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے میچ سے چھٹی والے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔

13 مارچ کو لاہور قلندرز کا اسکواڈ قلندرز سٹی میں ہونے والے جشن میں پہنچا جس میں شرکت سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں نے زبردست فوٹو شوٹ کرایا اور پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

فخر زمان کی جانب سے بھی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ سونے کی اداکاری کررہے ہیں۔ 

ان کے ہمراہ راشد خان، حارث رؤف، کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت جلات خان اور دیگر موجود ہیں۔

فخر زمان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا 'اس تصویر نے مجھے میرے اسکول کے دنوں کی یاد دلا دی'۔

کرکٹر نے مضحکہ خیز انداز میں کہا 'مجھے ریاضی کی کلاس میں بہترین نیند آیا کرتی تھی، مجھے اس بات کا اب تک علم نہیں کہ ٹیچر مجھے کلاس سے کیوں باہر نکالا کرتی تھیں'۔

انہوں نے حارث رؤف سے پوچھا 'کیا آپ بتا سکتے ہیں ایسا کیوں ہوتا تھا؟'

اس کے علاوہ قلندرز کی ٹیم کی ایک تصویر پر ایک صارف نے کافی غور کرتے ہوئے فخر سے سوال کیا کہ فخر بھائی آپ نے ٹائی کیوں نہیں لگائی ؟

جواب میں کرکٹر نے کہا کہ مجھے ٹائی باندھنا نہیں آتی اس لیے نہیں لگائی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز 15 مارچ کو ملتان سلطانز سے پلے آف میچ کھیلے گی، جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک موقع اور ہوگا۔

Advertisement

@geonews_sport