Advertisement

کھیل
time icon 14 مارچ ، 2023

پی ایس ایل 8 فائنل: نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کردیا

19 مارچ کو25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے،دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی: نجم سیٹھی—فوٹو: فائل
19 مارچ کو25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے،دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی: نجم سیٹھی—فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی  نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے۔

نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محسن نقوی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے،دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی۔

نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ شہریوں کی سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

@geonews_sport