Advertisement

کھیل
time icon 18 مارچ ، 2023

اس بار قلندرز انتظامیہ کی جانب سے کن کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کی گئی؟

دوسرے ایلیمنیٹر میں شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو 2 قیمتی فونز اور قلندرز سٹی کے 2 پلاٹس تحفے میں دیے۔ فوٹو اسکرین گریب
دوسرے ایلیمنیٹر میں شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو 2 قیمتی فونز اور قلندرز سٹی کے 2 پلاٹس تحفے میں دیے۔ فوٹو اسکرین گریب

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات بانٹنےکا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میں شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو 2 قیمتی فونز اور قلندرز سٹی کے 2 پلاٹس تحفے میں دیے۔

شاندار بولنگ پر نوجوان فاسٹ بولر زمان خان اور لیگ اسپنر راشد خان کو قیمتی فون تحفے میں دیا گیا جبکہ پلیئرز ڈویلمپنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے 2 پلیئرز احسن بھٹی اور طاہر بیگ مرزا کو قلندرز سٹی میں پلاٹ تحفے میں دیا گیا۔

اس کے علاوہ سکندر رضا کو ایک سال تک مشہور برانڈ کے جوتے مفت دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔


Advertisement

@geonews_sport