Advertisement

کھیل
time icon 19 مارچ ، 2023

’ایک اوور اور 13 رنز ‘، آخری اوور سے قبل شاہین نے زمان کوکیا کہا؟

فائنل میں جیت کیلئے ملتان سلطانز کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے لیکن زمان خان کی شاندار بولنگ کے باعث ملتان سلطانز 1 رنز سے شکست کھاگئی/فوٹو: ٹوئٹر
فائنل میں جیت کیلئے ملتان سلطانز کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے لیکن زمان خان کی شاندار بولنگ کے باعث ملتان سلطانز 1 رنز سے شکست کھاگئی/فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز  اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 1 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی لیکن یہ مقابلہ آخری گیند تک سنسنی خیز  رہا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 201 رنز کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے ملتان کی ٹیم کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے آخری اوور کیلئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ نے زمان خان کا انتخاب کیا۔

تاہم اس اوور سے قبل شاہین زمان کو ہدایات دیتے رہے جس پر میچ کے بعد ایک صحافی نے زمان سے سوال کیا کہ آپ کا آخری اوور کیسا تھا؟ جس کے جواب میں زمان نے بتایا کہ آخری اوور مشکل تھا،مگر میں نے دل سے کیا اور اللہ پر چھوڑدیا۔

 شاہین کیا سمجھارہے تھے کے سوال پر زمان خان نے بتایا کہ شاہین نے مجھ سےکہا تھا کہ زمان تم نےگزشتہ برس بھی کردکھایا تھا اس بار بھی اللہ کا نام لے کرکردکھاؤ۔

Advertisement

@geonews_sport