Advertisement

کھیل
time icon 19 مارچ ، 2023

پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا اعلان، شاہین کپتان مقرر ، بابر اور رضوان بھی شامل

چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے/فوٹو ٹوئٹر
 چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے/فوٹو ٹوئٹر

لاہور  :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8  کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

 چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ، ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2 ، 2 جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

شاہین کے  علاوہ دیگر  کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ، ملتان سلطانز  کے کپتان محمد رضوان ، محمد حارث ، رائلی روسو ، اعظم خان ، کیرن پولارڈ  اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم شامل ہیں۔

ان کے علاوہ  راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ صائم ایوب  کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔

 انڈیپنڈینٹ پینل چیئرمین ہارون رشید، بازید خان ،ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنامیر نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

Advertisement

@geonews_sport