پاکستان
09 جون ، 2016

 بیٹی کو زندہ جلانے والی ماں کو اپنی سنگ دلی پر پچھتاوا

  بیٹی کو زندہ جلانے والی ماں کو اپنی سنگ دلی پر پچھتاوا

لاہور میں بیٹی کو زندہ جلانے والی بےرحم ماں کواپنی سنگ دلی پر پچھتاوا ہونے لگا، کہتی ہے بیٹی کو قتل کرتے وقت سر پر خون سوار ہو گیا تھا۔

زینت کی والدہ پروین اپنےسنگ دلانہ جر م کے اگلے روز تھانے میں دکھی اور آب دیدہ نظر آئی ۔جیو نیوز کے استفسار پر کہنے لگی کہ زینت اس کی چھوٹی اور لاڈلی بیٹی تھی،واردات کے وقت سر پر خون سوار ہو گیا اور اسے آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔


پروین کا کہنا تھا کہ اس نےاکیلے زینت کو قتل کیا ،وہ بہت چیخی چلائی کہ ماں ایسا نہ کرو لیکن غصے اور طیش نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی تھی۔


مقتولہ زینت کا بہنو ئی ملزم ظفر خود کو بےقصور قرار دے رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔


 

مزید خبریں :