پاکستان
20 جون ، 2016

پاکستان میں 5میں سے 1فردتمباکونوشی کرتا ہے

پاکستان میں 5میں سے 1فردتمباکونوشی کرتا ہے


فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے ڈبلیوایچ او کی رہنمائی میں "Get ready for plain packaging" کی تھیم کے ساتھ عالمی انسداد تمباکو نوشی منایاگیا۔ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو تمباکونوشی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ اس عادت سے نجات حاصل کرنا آسان ہوسکے ۔


ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک فردتمباکونوشی میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ سانس اور دیگر عوارض کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ہر سال تمباکونوشی کے باعث تقریباً پچاس لاکھ افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں چنانچہ فارماسسٹ کمیونٹی اور کلینکل فارمیسی پریکٹس سے لوگوں کوشعور دیں کہ پان، گٹکا، مین پوری اور شیشہ صحت کے لیے خطرناک ہیں۔


اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی ایل ڈاکٹرتنویر عالم اور صدر پی جی اے ڈاکٹر امرعلی نے بھی اظہارخیال کیا۔ چیئرمین سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹرتسنیم زیدی نے کہاکہ تمباکو نوش افراد فالج کے خطرات میں گھرے رہتے ہیں اور جسم کی اہم شریانوں میں خون کادباؤ بڑھ جاتا ہے ۔


صدر انوارعالم ویلفیئرٹرسٹ ڈاکٹررفعت انوارصدیقی نے کہاکہ تمباکونوشی سے دمہ، دائمی کھانسی ،منہ اور حلق وغذائی نالی کے سرطان سمیت، پھیپھڑوں کی دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے ۔


سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمدصدیقی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعدادلگ بھگ دوملین ہے۔


 

مزید خبریں :