06 جولائی ، 2016
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زیراعظم نواز شریف کے لیے آگےمشکلات ہیں ،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اچھے تعلقات ہونے چاہیے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کے کافی واقعات ہوئے، دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے کئی پہلوؤں سے دیکھنا ہوگا۔
بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں راولاکوٹ اور مظفرآباد میں جلسے کروں گا۔
اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کی نماز لندن میں ادا کی، سیکیورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹو نے عید کی نماز ہوٹل میں ادا کی ، سابق پاکستانی سفیر واجد شمس الحسن بھی ان کے ساتھ تھے ۔