Geo News
Geo News

پاکستان
19 جولائی ، 2016

آزاد کشمیر عام انتخابات : آج سیاسی مہم کا آخری روز ہے

آزاد کشمیر عام انتخابات : آج سیاسی مہم کا آخری روز ہے

 


آزاد کشمیر میں 21 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آج سیاسی مہم کا آخری روز ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق آج رات 12 بجے تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم ختم کردیں گی ۔


آزاد کشمیر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس سمیت دیگر اتحادی جماعتیں حصہ لے رہی ہے ۔


عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلیے فوج اور پنجاب پولیس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

مزید خبریں :