20 جولائی ، 2016
وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اُنکے والد کی طبیعت اب بہتر ہے اور ٹانگ کا انفیکشن ختم کرنے کیلئے انٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم صحت یاب ہوکر جلد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے ۔
9جولائی کو لندن سے واپس آنے کےبعد سے وزیر اعظم نواز شریف رائیونڈ جاتی عمرہ میں ہی مقیم ہیں ۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کو 19 جولائی کو اسلام آباد روانہ ہونا تھا لیکن طبیعت ناسازی کے باعث ان کی رونگی موخر کی گئی تھی ۔