21 جولائی ، 2016
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کےلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیری مہاجرین کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں ووٹر ز اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔
کشمیری مہاجرین کےلئے پاکستان کے کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں کشمیری مہاجرین حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ووٹنگ کا عمل صبح 8بجے سے شروع ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا۔
فیصل آباد میں حلقہ ایل اے 38 اور 30 میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ضلع سرگودھا میں مجموعی طور پر 6پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔جہاں پولیس کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات ہے۔
گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی کشمیری حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ وہاڑی میں 94کشمیری ووٹرز تین پو لنگ اسٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔
کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور چیچہ وطنی سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔