Geo News
Geo News

پاکستان
30 جولائی ، 2016

آزاد کشمیر اسمبلی میں آج اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

آزاد کشمیر اسمبلی میں آج اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

آزاد کشمیر اسمبلی میں آج اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر کےلیے شاہ غلام قادر اور ڈپٹی اسپیکر کےلیے فاروق طاہر کا نام لیا جارہا ہے۔ انتخاب کے بعد نئےمنتخب اسپیکر قائد ایوان کےلیےانتخابی شیڈول کا اعلان کریں گے۔


ذرائع کےمطابق ممکنہ طور پر اتوارکو قائد ایوان کا انتخاب کیاجاسکتا ہے اور اسی شام نو منتخب قائد ایوان اپنے عہدے کا حلف اٹھا کرنئی کابینہ تشکیل دیں گے۔


1985 سے اب تک آزاد کشمیرمیں پارلیمانی نظام کےتحت 10انتخابات کےذریعے حکومتیں تبدیل ہوچکی ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے بھارت سے نبرد آزما ہیں۔

مزید خبریں :